2 اگست 2012 - 19:30

لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے سیاسی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر احمد ملی اور القدس ایسوسی ایشن لبنان کے انچارج ڈاکٹر حیدر دقماق نے کہا ہے کہ اسرائیل آج جتنا کمزور ہے پہلے کبھی نہیں تھا،اسرائیل کی فوجوں کے حوصلے پست ہوچکے ہیں۔

ابنا: اسرائیل نے اقوام متحدہ کے کسی معاہدے پر خود ہی عمل نہیں کیا، پاکستان کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو فلسطین کی مدد کے لیے آواز اٹھانا ہوگی۔امریکانے پاکستانی حکومت پر ہمیشہ دبائو ڈالا کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے دورے کے موقع پر کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما قاضی احمد نورانی،محفوظ یار خان اورصابر کربلائی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔حزب اللہ کے رہنما ڈاکٹر احمد ملی نے کہا کہ حزب اللہ نے اسرائیل کی پہلے دن سے ہی مخالفت کی ہے۔اسرائیل نے لبنان کو اپنا آسان ہدف سمجھا تھا اور وہ لبنان میں گھس کر کوئی معاہدہ کرنا چاہتا تھا جسے اس میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ دیگر مذاہب میں بھی فرقہ بندی ہے لیکن مسلمانوں میں سنی شیعہ کی فرقہ بندی کو یہودی اور امریکا نے ہمیشہ استعمال کیا اور ہمارے اختلافات کو اپنا اہدف بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے 2008-09ء میں غزہ میں جنگ مسلط کرکے دوبارہ غلطی کی۔غزہ اسرائیل کی آنکھوں میں کانٹا بنا ہوا ہے لیکن پھر بھی اپنے اہداف میں کامیاب نہ ہوسکا۔سب کو مل کر فلسطینیوں کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں اور تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ اسرائیل سے اپنے تمام سفارتی اور سیاسی رابطے ختم کردیں۔

.......

/169